١ - وہ کاغذ جو نجومی لوگ بچے کی پیدائش کے وقت بناتے ہیں جس میں ولادت کی تاریخ اور وقت وغیرہ درج کرتے ہیں اور اس وقت مختلف سیارے جہاں جہاں ہوتے ہیں وہ ایک نقش میں لکھے جاتے ہیں اس کے مطابق مولود کی تمام عمر کا حال نیک و بد بتایا جاتا ہے۔ جنم پترا، جنم پتری، جنم کنڈلی۔
"کیا اچھا زائچہ بناتے ہیں پانچ روپے نذر کرو عمر بھر کا حال ان سے پوچھ لو"
( ١٩٣٠ء، بیگموں کا دربار، ٣٤ )