اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لڑائی کا ہتھیار، نیزہ برچھی، بھالا۔
"پھر عبدالملک نے ایک حربہ اٹھا کر دو مرتبہ عمرو پر پھینک مارا"
( ١٩٦٥ء، خلافت بنوامیہ، ٣٢٦:١ )
٢ - چوب دستی، تازبانہ، حملہ، چڑھائی، دھاوا، جست، چھپٹا۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)
٣ - دانو، تدبیر، حیلہ، بہانہ۔
"عورت اس حربے کی وجہ سے کئی تنازعات سے دور رہ سکتی ہے"
( ١٩٨٥ء، دائروں میں دائرے، ٥٦ )
٤ - ایک درخت جس کے بیچ مثلث حربے کی طرح ہوتے ہیں، اس کے پتے اور چھال خارشت، پیشاب اور بڑھتی ہوئی تلی کو نافع ہیں۔ (ماخوذ: خزائن الادویہ)