نظریۂ اظہار

( نَظَرِیَّۂِ اِظْہار )
{ نَظَریْ + یَہ + اے + اِظ + ہار }

تفصیلات


اسم معرفہ
١ - (جمالیات) معروف ماہر جمالیات کروچے کے مطابق حقیقی فن پارہ وہ نہیں جو ہمارے سامنے موجود ہے حقیقی فن پارہ تو وہ تھا جو فن کار کے تخیل میں ترکیب پایا تھا اور اس کا تخیل میں ترکیب پانا ہی اظہار تھا، اس نظریے کے تحت وہ شخص بھی ادیب یا فن کار ہے جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتا اور محض اپنی تخلیقی سوچ سے لطف اٹھاتا ہے۔