عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء کو عبداللہ قطب شاہ کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اگر مسلم لیگ کے حسنات میں سے کوئی بات بیان کی جائے گی تو اس کا بہت کچھ کریڈٹ محمد علی کو ملے گا"
( ١٩٧٥ء، مولانا محمد علی جوہر، حیات اور تعلیمی نظریات، ٣١ )
٢ - نعمتیں، ثواب، کارخیر۔
یہ فیوض و حسنات و برکات عرشی ایک ہی لغزشِ مستانہ میں ہم کھو بیٹھے
( ١٩٦٢ء، برگ خزاں، ٨٧ )