حالانکہ

( حالانْکِہ )
{ حا + لاں + کِہ (کسرہ ک مجہول) }

تفصیلات


حالن  حالانْکِہ

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حال' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ حروف اختصار 'آنکہ' لگانے سے مرکب 'حالانکہ' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "تاثیرالانظار" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - باوجود یکہ، درحالیکہ، باایں ہمہ، اگرچہ۔
"حالانکہ اخلاقاً یہ رسم پہلے ہی ادا ہونی چاہیے تھی"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٩٣ )