حماقت

( حَماقَت )
{ حَما + قَت }
( عربی )

تفصیلات


حمق  حَماقَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٨٨ء کو "پند نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : حَماقَتیں [حَما + قَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : حَماقَتوں [حَما + قَتوں (واؤ مجہول)]
١ - نادانی، بے وقوفی۔
"اسے رہ رہ کر یہی خیال آتا تھا کہ اس نے .تاجاں سے شادی کر کے سخت حماقت کی ہے"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ١١٨ )
  • foolishness
  • folly
  • stupidity
  • fatuity