زوایہء متصلہ

( زوِایَہءِ مُتَّصِلَہ )
{ زا + وِیَہ + اے + مُت + تَصِلَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زاویہ' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'متصل' کی لاحقہ تانیث 'متصلہ' کے لگانے سے مرکب توصیفی 'زاویہ متصلہ' بنا۔ ١٨٨٢ء کو "تحریر اقلیدس" میں مستعل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ان ہر دو زاویوں میں سے کوئی ایک جن کا ایک پہلو مشترک ہوا وہ ایک نقطے پر ختم ہوئے ہوں۔
"زاویہ ط دس برابر ہوا زاویہ ہ دس کے لیکن یہ زوایۂ متصلہ ہیں"      ( ١٨٨٢ء، تحریر اقلیدس، رام پرشاد، ٢٦ )