آصف

( آصَف )
{ آ + صَف }
( عبرانی )

تفصیلات


یہ لفظ اصلاً عبرانی زبان سے ہے۔ قرین قیاس ہے کہ عربی زبان کی وساطت سے اردو میں داخل ہوا ہو۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء، میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت سلیمان علیہ السلام کے وزیر کا نام جو برخیا کے بیٹے تھے، وزیر۔
 آصف کو سلیماں کی وزارت سے شرف تھا ہے فخر سلیماں جو کرے تیری وزارت      ( ١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٢٧ )
٢ - تحصیل دار
 تم ہو ہمارے مرکز اقبال کے مدار کہتے ہیں آصف اپنے مدار المہام سے      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٦٧٥ )
  • A'saf
  • The name of a man said to have been Solomon's vazir