فعل لازم
١ - کسی چیز یا بات کا شروع ہونا، آغاز ہونا، ابتدا ہونا۔
بے اثر کب رہی داستان وفا جب چھڑی سننے والوں کو نیند آ گئٍ
( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١١٥ )
٢ - (نغمہ گیت غزل وغیرہ) گایا جانا، گانا شروع ہونا۔
"ایک غزل ختم ہوئی دوسری شروع ہوئی دوسری گا چکی تیسری چھڑی، کبھی ٹھمری کبھی ٹپا۔"
( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٧٣:١ )
٣ - ساز پر کسی دھن کا بجنا، ساز پر راگ شروع ہونا۔
یورپ میں جس گھڑی حق و باطل کی چھڑ گئی حق خنجر آزمائی پہ مجبور ہو گیا
( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢٤٢ )
٤ - چھیڑا جانا، چڑنا، ناراض ہونا؛ انگلیوں سے چھوا جانا؛ گائے بھینس کا دودھ دینا۔ (پلیٹس؛ جامع اللغات)