چھلنی نما

( چَھلْنی نُما )
{ چَھل + نی + نُما }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'چھلی' سے ماخوذ 'چھال' کے ساتھ 'نی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'چھالنی' کی تخفیفی شکل 'چھلنی' کے ساتھ فارسی مصدر 'نمودن' سے فعل امر 'نما' لگانے سے مرکب 'چھلنی نما' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٤ء کو "ابتدائی نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - چھلنی کی طرح کا، جالی دار، چھید والا، سوراخ دار۔
"ان میں بنیادی خلیے چھلنی نما ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، ابتدائی نباتیات، ١٦٣ )