زوایہء انعکاس

( زوِایہءِ اِنْعِکاس )
{ زا + وِیہَ + اے + اِن + عِکاس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زاویہ' کے آخر پر 'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم 'انعکاس' لگانے سے مرکب اضافی 'زوایہ انعکاس' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (ہیت) وہ زاویہ جو کسی چیز جیسے کرن کے عکس اور اس کے عمود کے درمیان بنے، زاویہ مراجعت۔
"زاویۂ وقوع زاویۂ انعکاس کے برابر ہوتا ہے"      ( ١٩٦٧ء، آواز، ٢٩١ )