١ - مکہ کے اس چشمے کا نام جس سے آب زمزم نکلتا ہے شدت پیاس میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ایڑیاں رگڑنے سے بحکم خداوندی ایک چشم ابلنے لگا جسے زمزم کہا گیا کچھ مدت بعد یہ چشم خشک ہوگیا۔ پھر کافی مدت گزرنے کے بعد حضرت عبدالمطلب کو خواب میں اس جگہ کنواں کھودنے کی ہدایت دی گئی انہوں نے خانہ کعبہ کے قریب کنواں کھدوایا یہ چاہ زمزم کے نام سے مشہور ہوا اور آج تک جاری ہے لاکھوں حاجی اس سے فیض یاب ہوتے ہیں۔