اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - آتشیں اسلحہ میں کارتوس رکھنے کے لیے بنا ہوا خانہ، کوٹھی، خزانہ، (بندوق کا) کلہ دان۔
"ریوالور کے چیمبر میں ٥ گولیاں باقی ہیں۔"
( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٣٠، دسمبر، ١ )
٢ - کمرہ، ایوان۔
"انہوں نے ازراہ عنایت اپنا ذاتی چیمبر مرے حوالے کر دیا کہ اس کو آپ اپنے استعمال میں لائیں۔"
( ١٩٨٤ء، جنگ، کراچی، ٤ نومبر، ٣ )
٣ - افسران وغیرہ کا نجی کمرہ؛ خلوت گاہ؛ ایوان عدالت، ایوان پارلیمنٹ۔
"ان کے یہ خانگی دفتر یا چیمبر ملاقات کے موزوں مقامات ہیں کیوں کہ اپنے فرصت کے اوقات انہیں کوئی کام نہیں ہوتا۔"
( ١٩٦٤ء، بیمۂ حیات، ٩٨ )
٤ - [ انجینیری۔ ] خانہ، مشین وغیرہ کا کوئی حصہ، جوف۔
"گتا یا کارڈ وارنش کے رولروں سے گزر کر خشک چیمبر میں جاتا ہے۔"
( ١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھوگرافی، ١١٦ )
٥ - [ سائنس۔ ] چھوٹا بکس جو خصوصی طور پر بنایا گیا ہو۔
"اس سارے آلہ کو ایک ایئرٹائٹ یعنی ہوابند چیمبر کے اندر رکھا جاتا ہے۔"
( ١٩٧٢ء، تاب کاری، ١٢ )
٦ - [ طبیعیات ] سلنڈر نما برتن جو مطلوبہ مقصد کے لیے بنایا گیا ہو۔
"ایک آئن ساز چیمبر المونیم کے ایک سلنڈری برتنی پر مشتمل ہوتا ہے جس کے درمیان میں دھات کی ایک حاجز . داخل کی ہوتی ہے۔"
( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٢٧٢ )
٧ - کلب ادارہ، انجمن۔
"تجارت اور پیشوں کی ہر شاخ کے لیے ایک چیمبر یا کلب . معین ہے۔"
( ١٨٩٠ء، رسالہ حسن، اپریل، ٧٤:٣ )