چیل

( چِیل )
{ چِیل }
( سنسکرت )

تفصیلات


چلہ  چِیل

سنسکرت زبان کے لفظ'چلہ' سے ماخوذ 'چیل' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٣٥ء کو "مثنوی کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چِیلیں [چِی + لیں]
جمع غیر ندائی   : چِیلوں [چِی + لوں (و مجہول)]
١ - مردار خور پرند جس کا رنگ بھورا چونچ اور پنجے مڑے ہوئے گدھ سے چھوٹا اور کوے سے بڑا ہوتا ہے گوشت اور گوشت والے چھوٹے پرندوں اور چوزوں کو پنجوں سے چھپٹ کے لے اڑتا ہے۔ (باز سے مشابہ) غلیواز، زغن، لاطینی : Falco Chilla
"آج کل حسین چیل کی اولاد ہیں سونے کی جب تک جوت نہ آئے آنکھیں نہیں کھلتیں۔"      ( ١٩٧٠ء، غبارکارواں، ١٢٤ )
  • falco cheela