ردم

( رِدَم )
{ رِدَم }
( انگریزی )

تفصیلات


Rhythm  رِدَم

انگریزی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٥٦ء میں "فکر سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : رِدَمز [رِدَمز]
١ - [ موسیقی ]  سُروں کی ترتیب تال کے لحاظ سے، روانی، ترنم۔
"یہ موسیقی کے راگ کی طرح تین لہروں پر مشتمل ہے تین مختلف ردم پر۔"      ( ١٩٥٦ء، فکرِ سخن، ١٣٧ )
٢ - تناسب، موزونیت، باقاعدہ، تواتر۔
"روشنی کی تحریکات (Light impulses) میں جو اس فوٹو سیل کے اوپر پڑتی ہیں اور برقی تحریکات (Electric Impulses) میں جو اس وجہ سے پیدا ہوتی ہیں کامل ردم پایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧١ء، الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ٢٨٤ )
  • Rhythm