مسجع

( مُسَجَّع )
{ مُسَج + جَع }
( عربی )

تفصیلات


صفت ذاتی
١ - (ادب) وہ نثری عبارت جس کے جملے ہم قافیہ ہوں، وہ عبارت یا مضمون جس کے الفاظ آپس میں ہم قاقیہ یا ہم وزن ہوں، اگر نثر میں قافیے فقرے کے درمیان اور فقرے کے آخر میں ہوں تو وہ نثر مرصع ہے اور اگر صرف فقرے کے آخر میں ہوں تو وہ کلام سجع ہے، اگر نظم میں شعر کے درمیان ہوں تو وہ کلام مسمط ہے اور اگر صرف آخر میں ہوں تو اس کلام موزوں کو مستغنی یا مسجّع کہتے ہیں۔