عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'ثانوی' اور اسم کیفیت'تعلیم' پر مشتمل مرکب ہے اس ترکیب میں 'ثانوی' صفت اور 'تعلیم' موصوف ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٣٧ء میں "تعلیمی خطبات" میں مستعمل ملتا ہے۔