زندہ مثال

( زِنْدَہ مِثال )
{ زِن + دَہ + مِثال }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زندہ' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مثال' لگانے سے مرکب زندہ مثال بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٦ء کو "اخترستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سامنے کی مثال، واضح مثال یا دلیل۔
"پروفیسر صاحب زندہ مثالوں سے ثابت کیا کرتے کہ ابتداش آفرینش سے تاریخ کا مزاج رہا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ٢٠٣ )
  • comprehensive example