زندہ دلی

( زِنْدَہ دِلی )
{ زِن + دَہ + دِلی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم صفت 'زندہ' کے ساتھ فارسی اسم 'دل' لگانے سے مرکب توصیفی 'زندہ دل' بنا۔ 'ی' بطور 'لاحقۂ کیفیت' لگانے سے مرکب 'زندہ دلی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٦ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ولولہ، ترنگ یا بشاشت، خوش طبعی، خوش مزاجی، ظرافت۔
"زندہ دلی اور خوش طبعی کا سبب بے فکرے دوستوں کی صحبت اور فارغ البالی تھا جو اس وقت عام طور پر شرفا کو نصیب تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٢٠ )
  • piety;  cheerfulness
  • liveliness
  • gaiety;  wittiness