جاپ

( جاپ )
{ جاپ }
( سنسکرت )

تفصیلات


جپ  جاپ

سنسکرت میں اصل لفظ 'جپ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'جاپ' مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : جاپوں [جا + پوں (واؤ مجہول)]
١ - (منتر وغیرہ کا) ورد، مالا پھیرنا، دیوی دیوتا (خدا) کا ذکر و فکر۔
"بھجن اور جاپ سے زیادہ دلچسپ اور پر مزا شغل تھا"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ٤٧:٢ )