عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'جابر' کے ساتھ 'انہ' لاحقۂ نسبت لگانے 'جابرانہ' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"گوربخش سنگھ اور دیا کور کا عہد اتنا جابرانہ تھا کہ ان کا محل جو موجود ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے "ظلم گھر" کہلاتا تھا"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٩٩:٣ )