جا بیجا

( جا بیجا )
{ جا + بے + جا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جا' کی تکرار کے درمیان حرف استثنا 'بے' لگنے سے مرکب 'جا بیجا' بنا اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٩٧٠ء میں "قافلہ شہیدوں کا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - موقع بے موقع؛ برابھلا۔
"اس قسم کے معاملات میں جا بے جا بھروسہ کروگے تو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے گا"      ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٤٦٤:١ )