جانشین

( جانِشِین )
{ جا + نِشِین }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'جا' کے ساتھ مصدر 'نشتن' سے مشتق صیغۂ امر 'نشین' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب توصیفی 'جانشین' بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء میں "پھول بن" میں مستعمل ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - قائم مقام، نائب، وارث۔
"حسب مراسم دنیا باپ کا جانشین ہوا"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٧١ )
٢ - بیٹھا ہوا، متمکن۔
"ٹامس کرسی پر جانشین ہے، اس کے ہاتھ میں کتاب مقدس ہے"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٥٧:٥ )