آفر

( آفَر )
{ آ + فَر }
( انگریزی )

تفصیلات


یہ اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بنیادی طور پر انگریزی میں بطور فعل مستعمل ہے جبکہ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ انگریزی میں offer ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٣ء میں "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : آفَریں [آ + فَریں (یائے مجہول)]
جمع استثنائی   : آفَرز [آ + فَرز]
جمع غیر ندائی   : آفَروں [فَروں (واؤ مجہول)]
١ - پیشکش، نذر۔
"عرضیاں دوڑانی شروع کیں تاکہ مجھ کو ان اطراف میں کہیں جگہ مل جائے بارے ایک دم سے دو آفر آئے۔"      ( ١٩٠٣ء، لیکچروں کا مجموعہ، نذیر، ٤٢٥:٢ )
  • پَیشْکَش
  • نَذَر
  • offer