جانماز

( جانَماز )
{ جا + نَماز }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں دو اسما 'جا' اور 'نماز' پر مشتعمل مرکب ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - (دری یا کپڑا وغیرہ) جس پر نماز پڑھی جائے، مصلاّ، سجّادہ۔
"اون سے عمدہ قسم کی جانمازیں (سجادے) بنائی جاتی تھیں"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٩٣:٣ )