زنجیر سازی

( زَنْجِیر سازی )
{ زَن + جِیر + سا + زی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'زنجیر' کے ساتھ فارسی مصدر 'ساختن' کا صیغۂ امر 'ساز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'زنجیر سازی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء کو "فن آہن گری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - زنجیر بنانے کا کام یا پیشہ۔
"زنجیر سازی کے لیے سب سے زیادہ ہنر مند آہن گروں کی ضرورت ہوتی ہے"      ( ١٩٧٦ء، فن آہن گری، ١٧ )