پھیرنا

( پھیرْنا )
{ پھیر (ی مجہول) + نا }
( ہندی )

تفصیلات


پھیر  پھیرْنا

ہندی سے ماخوذ اسم 'پھیر' کے ساتھ علامتِ مصدر 'نا' بڑھانے سے 'پھیرنا' بنا۔ بطور مصدر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - (کسی لفظ یا عبارت کو) دہرانا، بار بار پڑھنا، ورد کرنا۔
 پوتی تھی سو کھوٹی بھئی پنڈت بھیانہ کوے ایکھی اچھرپیم کا پھیرے سو پنڈت ہوے      ( ١٦٣٥ء، سب رس، ١ )
٢ - (تسبیح وغیرہ کے دانوں کو) گھمانا یا بھاننا، جپنا، سمرنا۔
"خدا نام کی سمرن پھیر، صفاتی جھگڑوں کو لات مار . ذات میں سما جا۔"      ( ١٩١٥ء، سی پارۂ دل، ١٢٤:١ )
٣ - (گھوڑا) نکالنا، چلانا، آگے پیچھے موڑنا۔
"مجھے گھوڑے کو گھڑ دوڑ کے میدان میں پھیرنے کا موقع مل گیا۔"      ( ١٩٥٨ء، عمر رفتہ، ١٣٤ )
٤ - موڑنا، گھمانا۔
"اس نے موٹر پھیرنے کے لیے آڑی کی، پیچھے کی، آگے کی اور پھر جدھر سے آیا تھا ادھر ہی چلا گیا۔"      ( ١٩٧٣ء، رنگ روتے ہیں، ١٦١ )
٥ - واپس کرنا، لوٹانا۔
"لڑکی تو سسرال سدھاری اب یہ سہاگ پڑا کس کام کا جاؤ پھیر آؤ۔"      ( ١٩٣٢ء، واودھ پنچ، لکھنؤ، ١٧، ١٠:٢٢ )
٦ - تبدیل کرنا، بدلنا۔
 بیٹھے ہوئے ہم دم تو بہت ہیں مجھے گھیرے پر ایسا نہیں کوئی جو تقدیر کو پھیرے      ( ١٨٤٩ء، کلیاتِ ظفر، ١٩٨:٢ )
٧ - برگشتہ کرنا، بیزار کرنا، متنفر کرنا۔
 گھٹا نہ کچھ مری مردی و دیں سے تجھے ان بے حیاؤں نے جو پھیرا    ( ١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١٧٠ )
٨ - مائل کرنا، متوجہ کرنا، رجھانا۔
 من کو جو ہمرے پھیرا دکھا کے جلوہ لگا دھیان تجھ سنگ . من کو    ( ١٨٨٥ء، کریم الدین مراد کے ڈرامے، ٣٤:٧ )
٩ - رخ بدلنا یا موڑنا۔
 رخ اپنا جو آگے چل کے پھیرا دیکھا اک شاندار ڈیرہ      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٦٤ )
١٠ - چھری یا تلوار (حلق وغیرہ پر) چلانا؛ رگڑنا۔
"جب دیکھو کہ قریب المرگ ہے تو کلمہ پڑھ کر چھری پھیر دینا۔"      ( ١٩٢٥ء، حکایاتِ لطیفہ، ١١٢:١ )
١١ - (قلعی رنگ وغیرہ) پوتنا، پھیلا دینا؛ ملمع کرنا، پانی چڑھانا۔
"گھی لگا کر پان چپکایا، کاسٹک کی پھریری پھیری۔"      ( ١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٢١٠ )
١٢ - دوبارہ لکھنا، لکھنا، (کسی تحریر کو اجاگر کرنے یا کاٹنے کے لیے) دوبارہ قلم چلانا۔
"طلیحہ . بنی اسد اور بنی طے کے مسلمان ہونے کا حال سن کر مسلمان ہو گیا اور اپنی وحیوں پر خط نسخ پھیر کے حضرت رسول آخرالزماں کی وحیوں پر ایمان لایا۔"      ( ١٩٢٠ء، جویائے حق، ١٧٥:٣ )
١٣ - الٹے کو سیدھا سیدھے کو الٹا کرنا، سمت تبدیل کرنا، الٹنا پلٹنا۔
"آپ کی صحت کچھ توجہ کی محتاج ہے کوئی آپ کو پان کی طرح پھیرنے والا چاہیے آپ کی یہ افسردہ دلی دور ہو سکتی ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ١٣٧ )
١٤ - (زبان) بدلنا، مکرنا۔
 کیا ہی پچھتائے ہیں آزار محبت لے کر ہم اسے پھیرتے سودا جو یہ لے کر پھرتا      ( ١٩٣٦ء، شعاعِ مہر، ٦ )
١٥ - کسی کے الفاظ کو غلط طور سے بیان کرنا۔ (جامع اللغات)
١٦ - مَس کرنا، چھونا، ہاتھ لگانا۔ (فرہنگِ آصفیہ)
١٧ - اگھا دینا، سیر کرنا۔ (فرہنگِ آصفیہ)
١٨ - ایک طرف سے دوسری طرف متوجہ کرنا، ایک راستے سے دوسرے راستے پر ڈالنا۔
"ایک قوت ہے جو ہمیں سیدھے رستے پر پھیرتی ہے۔"      ( ١٨٧٢ء، مضامین تہذیب الاخلاق، ٢١٠:٢ )
  • return
  • refund
  • reimburse
  • turn over
  • to return
  • reverse
  • change
  • shift
  • besmear with (print
  • etc) break
  • break in (a horse)