تفصیلات
ابد اَبَدی اَبَدِیَّت
عربی زبان کے لفظ 'ابد' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی نسبت' لگانے کے بعد 'ۃ' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٨٨ء کو "مقدمہ فصوص الحکم(ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بقائے دوام، ہمیشگی
"اس کی ازلیت اسم اول سے ہے اور اس کی ابدیت اسم آخر سے ہے۔"
( ١٨٨٨ء، مقدمہ فصوص الحکم (ترجمہ) ٢٠ )