صفت ذاتی
١ - (لفظاً) جلد رفتار، مدجزن۔ (فرہنگ آصفیہ) نواللغات؛ فرہنگ عامرہ)
٢ - آمادہ، مستعد۔
"اس غریب نے کسی نہ کسی طرح محنت مشقت سے کمایا، جفا کفا سے بچایا اور ہم لنیے کو تیار"
( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٢٦ )
٣ - لیس، درست، چوکس۔
"سیانا وہ ہے جو ہر وقت کیل کانٹے سے اپنے کو تیار کرے، موقع پڑے تو سب سے پہلے وار کرے۔
( ١٩١٠ء، خواب ہستی، ٦٦ )
٤ - (پھل یا کھانا وغیرہ) کام میں آنے کے قابل پختہ، پکا ہوا۔
"یہاں راتب بھی ویسے تیار نہیں"
( ١٩١١ء، قصہ مہرافروز، ٧٥ )
٥ - سدھا ہوا۔ مشتاق، رواں۔
"ترانہ درباری میں سنایا اتنا تیار کہ ساری محفل عش عش کر اٹھی"
( ١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٥ )
٦ - تندرست، مضبوط، موٹا تازہ۔
"بڑے بڑے تنومند اور تیار جودھریوں کو گزوں پیچھے چھوڑ دیا"
( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٨٥ )
٧ - کامل، مکمل، پورا۔
"جو دکانیں سابق بدقطع تھیں اب کی مرتبہ مرتب اور تیار دیکھیں"
( ١٨٤٧ء، عجائب فرنگ )