تفصیلات
چھید+کر چِھینْکنْا چِھینْک
سنسکرت زبان کے لفظ 'چھید + کر' سے ماخوذ 'چھینکنا' سے حاصل مصدر 'چھینک' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥١٩ء کو "موید الفضلا (پنجاب میں اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - چھینکنے کی آواز، چھینکنے کا عمل۔
"چھینک آتے وقت منہ و ناک کو بالکل بند کر کے سر کو اسی طرف جھکا دیں"
( ١٩٣٦ء، ترجمہ شرح اسباب، ١٥:٢ )