سنسکرت زبان کے لفظ 'چھ' کا اردو تلفظ 'چھے' کے ساتھ الف بطور لاحقۂ نسبت لگا کر 'چھیا' کے ساتھ ہندی صفت عددی 'ساٹھ' کی تخفیفی شکل 'سٹھ' بطور لاحقۂ اتصال لگانے سے 'چھیاسٹھ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٧ء کو "حارق الاشرار" میں مستعمل ملتا ہے۔