عربی زبان میں 'افق' کی جمع 'آفاق' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آفاقی' بنا۔ بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٧ء میں "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔