زہرقاتل

( زَہْرِقاتِل )
{ زَہ + رے + قا + تِل }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'زہر' کے آخر پر 'کسرہ' اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'قاتل' لگانے سے مرکب اضافی 'زہرقاتل' بنا۔ اردو میں اسم صفت اور گاہے اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مہلک زہر، ہلاک کر دینے والا زہر، سم قاتل۔
"وہ ادب کے لیے مقصد کو زہر قاتل سمجھتے ہیں اور جمالیاتی مسرت بھی دراصل ادب کا مقصد نہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٨٥ )