زیبائش

( زیبائِش )
{ زے + با + اِش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی مصدر 'زیبیدن' کا حاصل مصدر 'زیبائش' ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : زیبائِشوں [زے + با + اِشوں (واؤ مجہول)]
١ - سجاوٹ، آرائش، آراستگی، زینت نیز خوشنمائی۔
"اس راہ پر جو جہاز چلتے ہیں وہ جسامت، زیبائش اور رفتار کے اعتبار سے سب سے اعلٰی ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ١٩٣ )
٢ - زیب و زینت کی شے۔
"حمد کی زیبائش، لایق ہے ایسے خالق کو جس نے مجرد و مادی پیدا کیے۔"      ( ١٨٠٢ء، نثر بے نظیر، ١ )
  • adorning
  • decoration;  ornament;  elegance