١ - ایک بڑا درخت اور اس کی لکڑی۔ یہ درخت بستانی، صحرائی اور کوہی ہے، یہ چالیس برس میں پھلتا ہے، اس کے پتے اوپر نیچے سے پتلے اور بیچ میں چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں، بعض کا کہنا ہے کہ پتے امرود کے پتوں کی طرح اور گول ہوتے ہیں، اس کے پھل بیضاوی بستانی بیر کی طرح ہوتے ہیں، کچے پھل رنگت میں گہرے سبز ہوتے ہیں اور جب گدرا جاتے ہیں تو رنگت سرخ یاقوتی ہو جاتی ہے، پکنے پر پھل سیاہ ہو جاتے ہیں، پھل کے اندر گٹھلی ہوتی ہے، اس کے پھل کا تیل غذا اور دوا میں استعمال ہوتا ہے نیز اس سے چراغ روشن کرتے ہیں، جلپائی کا پیڑ۔ (ماخوذ : خزائن الادویہ)
"وہ حضرت یمنی کے مزار کے قریب زیتون کے درخت تلے بیٹھے تھے۔"
( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٤٦ )