خارش زدہ

( خارِش زَدَہ )
{ خا + رِش + زَدَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'خارش' کے ساتھ فارسی مصدر 'زدن' سے مشتق صیغۂ حالیہ تمام 'زدہ' بطور لاحقہ صفت لگنے سے مرکب 'خارش زدہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو جانوروں کے متعدی امراض میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کھجلی کے مرض میں مبتلا۔
"اگر خارش زدہ حصے کو کھجلایا جاش تو جانور ہونٹوں سے ایسی حرکت ظاہر کرے گا جیسے گھاس کاٹ کر کھائی جائے۔"      ( ١٩٨٢ء، جانوروں کے متعدی امراض، ١٤٣ )