فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خاک' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'خاکہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'کشیدن' سے صیغہ امر 'کش' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'خاکہ کش' مرکب بنا اور پھر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'خاکہ کشی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء کو "جدید عالمی معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔