ابراہیم

( اِبْراہِیم )
{ اِب + را + ہِیم }
( عبرانی )

تفصیلات


عبرانی زبان میں دو الفاظ کا مجموعہ ہے، 'اَب' اور 'ریام'۔ جن کے معنی بالترتیب 'باپ' اور 'بزرگ، میزبان' کے ہیں۔ عبرانی میں اصل لفظ 'ابریام' ہے عربی میں ابراہیم مستعمل ہوا اور عربی سے اردو میں داخل ہوا۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - سامی پیغمبر، آزر بت تراش کے بیٹے یا بھتیجے، اُر (اُور) کے باشندے، جنھوں نے اپنے بیٹے اسمائیل کی مدد سے خانہ کعبہ کی از سر نو تعمیر شروع کی، آپ خلیل اللہ کے لقب سے مشہور ہیں۔
 آگ ہے اولاد ابراہیم ہے نمرود ہے کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے      ( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢٩٠ )
  • Abraham (the patriarch)