خالد

( خالِد )
{ خا + لِد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی سے اصلی حالت اور معنی کے ساتھ مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : خالِدَہ [خا + لِدَہ]
١ - ہمیشہ رہنے والا، سدا رہنے والا۔
"تعلیم خالد ہے، باقی رہنے والی ہے۔"      ( ١٩٧٢ء، اردونامہ، کراچی، ٩٣:٤١ )