خالق ارض و سما

( خالِقِ اَرْض و سَما )
{ خا + لِقے + اَر + ضو (و مجہول) + سَما }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خالق' کے آخر پر کسرۂ اضافت کے بعد عربی اسم 'ارض' کے بعد 'و' بطور حرف عطفی کے بعد عربی اسم 'سما' لگنے سے مرکب 'خالق ارض و سما' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠١ء کو "الف لیلہ، سرشار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا، مراد : خدا۔
 خالق ارض و سموات بھی کہتے ہیں جسے ذرہ ذرہ ہے اسی رب علی کا شیدا      ( ١٩٨٤ء، حمد و ثنا، ٥٢ )