عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خالق' کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد فارسی حرف جار 'بر' لگایا اور عربی اسم 'حق' لگنے سے مرکب 'خالقِ برحق' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے
١ - وہ پیدا کرنے والا جس کے حق ہونے پر سب کو یقین ہے، خدائے تعالٰی۔
"اون واقعوں کا کرشمہ جن کے دیکھنے سے عقل کو اوس خالق برحق کی قدرت بے انتہا کا خوب یقین ہو جائے . تحریر کرنا ضرور ہوا ہے۔"
( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٢٣ )