خاتم نبوت

( خاتَمِ نبُوَّت )
{ خا + تَمے + نبُوْ + وَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خاتم' کے آخر پر کسرہ اضاٹت لگا کر عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'نبوت' لگانے سے مرکب اضافی 'خاتم نبوت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - نبوت کی مہر کا نشان جو پیدائشی طور پر آنحضرتۖ کی پشت مبارک پر دونوں شانوں کے بیچ میں تھا۔
"آپۖ کے . شانوں کے بیچ میں کبوتر کے انڈے کے برابر خاتمِ نبوت تھی یہ بظاہر سرخ ابھرا ہوا گوشت سا تھا"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩٧:٢ )