خاتم الانبیا

( خاتِمُ الْاَنْبِیا )
{ خا + تِمُل (الف غیر ملفوظ) + اَم (ن ببدل م) + بِیا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم 'خاتم' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'نبی' کی جمع 'انبیا' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - اخیر پیغمبر حصرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آخری نبی جس کے بعد کوئی نبی نہ آئے گا۔
 ترا خاتم اے خاتم الانبیا رسالت کے فرماں پہ سکہ کیا      ( ١٦٥٧ء، گلشن عشق، ١٢ )
  • the seal
  • or the last
  • of the prophets or apostles
  • the Prophet Mohammad (P.B.U.H)