فارسی زبان سے ماخوذ اسم جامد 'آشیاں' کے 'نون' کو اصلی میں بدل کر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آشیانی' بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٨٠ء میں مرزا مظہر جان جاناں کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔