عربی متعلق فعل 'شاذ' کے ساتھ 'و' بطور حرفِ عطف لگا کر عربی اسم صفت 'نادر' ملنے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٩ء کو "مکتوباتِ سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔