جارحانہ

( جارِحانَہ )
{ جا + رِحا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


جرح  جارِح  جارِحانَہ

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'جارح' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جارحانہ' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٩٢٣ء میں "نقش فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جنگجویانہ، حملہ آورانہ۔
"وہ ہر طرف عناصر اتحاد کی فکریں کر رہے ہیں مدافعانہ حیثیت سے نہ کہ جارحانہ حیثیت سے"      ( ١٩٣٢ء، نقش فرنگ، ٥٨ )