ساقیء کوثر

( ساقیءِ کَوثَر )
{ ساقی + اے + کَو (و لین) + ثَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں اسم 'ساقی' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'کوثر' لگانے سے مرکب اضافی 'ساقی کوثر' بنا۔ اس ترکیب میں 'ساقی' مضاف ہے اور 'کوثر' مضاف الیہ ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - روز قیامت جنتیوں کو مشہور نہر کوثر کی شراب پلانے والا، (کنایۃ) حضور رسالت ماب (صلی اللہ علیہ وسلم) و نیز بعض کے خیال میں حضرت علی کرم اللہ وھہہ کی ذات مبارک ہے۔
 دم میں کر دیں گے انہیں ساقی کوثر سیراب آبرو پائیں گے محشر میں محبان علی      ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ١٩٠ )
  • time;  an hour;  a short time;  a minute;  a moment;  a clock
  • a watch