ساٹن

( ساٹَن )
{ سا + ٹَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Satin  ساٹَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل حالت اور اصل معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو سرسید کے "مقالات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ساٹَنیں [سا + ٹَنیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ساٹَنوں [سا + ٹَنوں (واؤ مجہول)]
١ - کسی قدر دبیز ریشمی کپڑا جو ایک طرف سے چکنا اور چمکدار ہوتا ہے، اطلس کی طرح کا چکنا کپڑا۔
"عنابی ساٹن کا کلی دار پائجامہ اور طلاکار جوتیاں پہنے . وہ اصل "مونڈھے والی" معلوم ہو رہی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ١٤٢ )