سادہ دل

( سادَہ دِل )
{ سا + دَہ + دِل }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'سادہ' کے ساتھ 'دل' لگانے سے مرکب 'سادہ دل' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بھولا بھالا، سیدھا سادہ، سادہ لوح، صاف دل، بے کینہ۔
"غزل کے عاشقان سادہ دل یہ بات بھول گئے ہیں کہ اردو شاعری کی عظمت صرف غزل کی مرہون منت نہیں ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٩ )
  • simple-hearted
  • simple;  stupid