ابلیسیت

( اِبْلِیسِیَّت )
{ اِب + لی + سی + یَت }
( عربی )

تفصیلات


بلس  اِبْلِیسی  اِبْلِیسِیَّت

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ 'ابلیس' کے ساتھ 'یّ' بطور لاحقۂ نسبت اور 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٢٢ء "مقالات ماجد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شیطنت، بدنفسی، باطل پرستی، سرکشی۔     
"اس ضابطہ کی پہلی دفعہ کلمہء عبودیت ہو نہ کہ اس کی بنا خود بینی پر ہو کہ یہ تو عین ابلیسیت ہوئی۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٢٢ء، مقالات ماجد، ٧٣ )
  • شَیطنَت